the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

(ایجنسیز)
اسرائیلی پارلیمنٹ نے حکومتی فیصلوں پرعمل درآمد کرتے ہوئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جسے مسجد اقصیٰ کو یہودیوں اور مسلمانوں میں عبادت کے لیے زمانی اعتبار سے تقسیم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے کنیسٹ سے کہا گیا تھا کہ مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے لیے روزانہ کم سے کم ساڑھے تین گھنٹے عبادت کے مختص کیے جائیں۔ اس دوران کوئی مسلمان اور فلسطینی وہاں پر موجود نہ رہے۔

مسجد اقصیٰ کی تعمیرومرمت اور دیکھ بحال کے ذمہ دار ادارے"اقصیٰ فاؤنڈیشن وٹرسٹ" کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو تقسیم کرنے کی قرار داد حکومتی رکن  اور انتہا پسند صہیونی لیڈر "میری ریگیو" کی جانب سے دی گئی ہے۔ جس کے جواب میں کنیسٹ نے"ڈیوڈ اسٹور" کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی کو تین ماہ کے اندر اندر سفارشات مکمل کر کے یہودیوں کے مسجد اقصیٰ میں روزمرہ داخلے کے حوالے سے تجاویز کو حتمی شکل دینے کا حکم دیا



ہے۔

اقصیٰ فاؤنڈیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کنیسٹ کی جانب سے مسجد اقصیٰ کو یہودیوں اور مسلمانوں میں تقسیم کرنے کی سازش کے پس پردہ قبلہ اول کی جگہ پر مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی راہ ہموار کرنا ہے۔ مسجد اقصیٰ کو زمانی اور مکانی اعتبار سے پہلے بھی تقسیم کرنے کے مطالبات کیے جاتے رہے ہیں۔ ان تمام مطالبات کے پس منظرمیں مسلمانوں کو ان کے اس مقدس مقام سے محروم کرنا اور قبلہ اول کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیرکی سازش کو آگے بڑھانا ہے۔

درایں اثناء ایک دوسری پیش رفت میں ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے لیے سرگرم تنظیموں کے اتحاد"ہیکل آرگنائزیشن" نے 11 اپریل کوبیت المقدس میں ایک بڑی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کانفرنس میں یہودیوں کو مسجد اقصیٰ پر روز مرہ کی بنیاد پر حملے کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔ کانفرنس میں اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر موشے ویگلن ، رکن پارلیمنٹ الراف یسرائیل، ارئیل، یہودی ربی یہودا گلیک اور دیگر انتہا پسند رہ نماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.